ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ پنچایت میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر نے دی بس اسٹینڈ کے سامنے راستہ درست کرنے کی ہدایت

بھٹکل تعلقہ پنچایت میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر نے دی بس اسٹینڈ کے سامنے راستہ درست کرنے کی ہدایت

Tue, 13 Jul 2021 11:55:18    S.O. News Service

بھٹکل، 13؍ جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ پنچایت ایڈمنسٹریٹر ویریندرا باڈکر نے جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل اور مرڈیشور کے بس اسٹینڈس کے سامنے راستے کی جو درگت ہوگئی ہے اور اس میڈیا میں اس کی سرخیاں بن رہی ہیں اس کا سنجیدگی نوٹس لینا چاہیے اور متعلقہ بس اسٹینڈس سے متعلقہ محکمہ افسران کو جلد از جلد اسے حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔
    
انہوں نے کہا کہ مرڈیشور میں 50 لاکھ روپوں کے خرچ سے نیا بس اسٹینڈ تعمیر کیا گیا ہے، لیکن اس کے سامنے والے اور آنگن اور صحن کی حالت دیکھنے لائق نہیں ہے۔ وہاں ہر جگہ برسات کا پانی بھرا ہوا ہے۔ جبکہ بھٹکل کے نو تعمیر شدہ بس اسٹینڈ کو ہائی ٹیک کہا گیا ہے ، مگر اس کے سامنے کا احاطہ گرمی کے موسم میں دھول اور بارش میں کیچڑ کے میدان میں تبدیل ہوجاتا ہے۔  اس کے سلسلے میں ڈپو منیجرس کو توجہ دینا چاہیے اور اپنے اعلیٰ افسران کو اس صورت حال کی وجہ سے مسافروں کو ہورہی تکلیف اور دشواریوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔ 
    
میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ بعض منصوبہ جات اور اقدامات کے لئے منظوری بھی دی گئی۔ اس اجلاس میں صحت، ویٹرنری، تعلیم، ہیسکام، باغبانی، جنگلات، بیک ورڈ کلاس، پی ڈبلیو ڈی، ریوینیو جیسے محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔


Share: